قرآن کے ہر حرف کی تلاوت پر دس نیکیاں

18

سوال

ہمارے ہاں یہ تصور پایا جاتا ہے کہ قرآن مجید کو سمجھے بغیر پڑھنے سے بھی اجر و ثواب ملتا ہے۔ اس کے استدلال میں یہ حدیث پیش کی جاتی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر کوئی شخص ‘الم’ پڑھتا ہے تو اس کے چونکہ تین حروف ہیں، اس لیے اسے تیس نیکیاں ملیں گی۔ کیا قرآن کو بے سوچے سمجھے پڑھنے سے ثواب ملتا ہے اور اگر نہیں ملتا تو پھر اس حدیث کی کیا وضاحت کی جا سکتی ہے؟

جواب

حدیث میں یہ بات ہرگز نہیں کہی گئی کہ سوچے سمجھے بغیر قرآن پڑھنے کا اجر ملتا ہے۔ حدیث میں کہا گیا ہے کہ آدمی جب قرآن مجید پڑھتا ہے تو اس کے ہر حرف پر اس کو نیکی ملتی ہے۔ یعنی قرآن مجید کی آیت کا جو مدعا ہے، اس کو سامنے رکھ کر اس کی تلاوت کی جائے۔ یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ بے سوچے سمجھے کہیں کہ الف تو آپ کو دس نیکیاں مل جائیں گی۔ قرآن مجید تو علم و عقل کو اپیل کرتا اور فکروعمل کی راہوں کو متعین کرتا ہے۔ بے سوچے سمجھے پڑھنے سے یہ نتائج حاصل نہیں ہوسکتے۔ (جون

مجیب: Javed Ahmad Ghamidi

اشاعت اول: 2015-06-19

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading