شہيد

15

سوال

میرے والد صاحب قتل كر دئے گئے تھے ۔ میں اس واقعہ كے بعد بہت پریشان ہوں۔ ہمارے عقیدے کے مطابق جس کا قتل ہو وہ شہید کہلاتا ہے اور اللہ تعالیٰ اس کی بخشش فرماتا ہے۔ كيا اس عقيدہ كی كوئی اصل ہے ؟

جواب

امید ہے آپ بخیر ہوں گے۔ آپ کے سوال کا جواب حاضر ہے۔

آپ نے اپنے مقتول والد کے بارے میں پوچھا ہے کہ آیا وہ شہید ہیں اور یہ بھی سوال کیا ہے کہ ان کے قاتلوں کا کیا انجام ہو گا۔

شہادت کا مقام ہر اس مسلمان کو حاصل ہو گا جس نے اپنی زندگی خدا کے احکام کے مطابق گزاری اور دین کی خدمت اپنی صلاحیت کے مطابق کرتا رہا۔ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ وہ موت کس ذریعے سے ہوئی تھی۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ آپ کے والد مرحوم کا انجام شہدا کے ساتھ کریں۔ باقی رہے قاتل تو ان کے بارے میں قرآن مجید واضح ہے کہ ان کا انجام ابدی جہنم ہے۔

مجیب: Talib Mohsin

اشاعت اول: 2015-07-25

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading