سوال
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود کتنی حدیثیں لکھوائیں اور خلافت راشدہ کے دور میں کتنی لکھیں گئیں؟
جواب
تفصیلی معلومات کے لیے آپ مولانا فہیم عثمانی صاحب کی کتاب حفاظت و حجیت حدیث کا مطالعہ فرمائیں۔ مختصرا عرض ہے کہ تاریخ میں متعدد صحابہ کے نام آتے ہیں جن کے پاس لکھی ہوئی احادیث کا ذخیرہ موجود تھا۔ اسی طرح نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بعض لوگوں کو لکھنے کی اجازت دی اور بعض لوگوں کی لکھ کر دینے کی فرمایش بھی پوری کی۔ بہرحال دور اول کی جو تصنیف اب بھی دستیاب ہے وہ موطا امام مالک رحمہ اللہ ہے۔
مجیب: Talib Mohsin
اشاعت اول: 2015-09-01