سوال
انسان کو زندگی میں اگر کسی وقت حالات اس قدر مجبور کر دیں کہ صحیح بات کو جاننے کے باوجود غلط بات کو اختیار کرنا اس کی مجبوری بن جائے تو اس صورت حال میں اسے کیا کرنا چاہیے؟
جواب
اگر کوئی آدمی کسی اضطرار یا مجبوری کی وجہ سے کوئی غلط کام کرتا ہے تو خدا کی رحمت سے یہ امید رکھنی چاہیے کہ وہ اسے معاف فرما دیں گے۔ البتہ ، اضطرار اور مجبوری کی کیا نوعیت ہے، اس کا ادراک ضروری ہے۔ لوگ بعض اوقات بہت معمولی باتوں کو مجبوری بنا لیتے ہیں۔ اللہ کے ہاں اس کا راز بھی کھل جائے گا۔
مجیب: Javed Ahmad Ghamidi
اشاعت اول: 2015-06-18