آيت ” وما ملکت يمينک مما افاء اللہ عليک” ميں “ما ملکت يمينک” کا مصداق

20

سوال

” وما ملکت يمينک مما افاء اللہ عليک” (الاحزاب33:50)۔ آيت ميں آزاد عورتوں کے آپ کے ملک ميں آنے کا ذکر ہے يا پھر پہلے سے غلام عورتوں کے آپ کي ملکيت ميں آنے کا بيان ہے؟

جواب

مولانا امين احسن صاحب اصلاحي نے اس آيت کي شرح ميں لکھا ہے:

” وما ملکت يمينک مما افاء اللہ عليک” يعني غنيمت کي راہ سے آپ کو جو ملک يمين حاصل ہوں ان کو بھي اللہ نے آپ کے ليے جائز کيا۔ يہاں ” وما ملکت يمينک” کے بعد ” مما افاء اللہ عليک” کے الفاظ خاص طور پر نگاہ ميں رکھنے کے ہيں۔ ان سے معلوم ہوتا ہے کہ يہاں عام لونڈياں مراد نہيں ہيں ، بلکہ جنگ و جہاد ميں جو عورتيں قيد ہو کر آئيں وہ مراد ہيں۔ ان اسيرات ميں بسا اوقات شريف خاندانوں اور سرداروں کي بہوئيں اور بيٹياں بھي ہوتي تھيں۔ ان کے ساتھ في الجملہ امتيازي سلوک کي روايت زمانۂ جاہليت ميں بھي تھي اور اسلام نے بھي اس کو باقي رکھا۔ چنانچہ اس طرح کي عورتيں تقسيم کے وقت بالعموم سرداروں ہي کو دي جاتي تھيں۔ حضرت جويريہ اور حضرت صفيہ اسي طريقہ سے علي الترتيب غزوۂ بني مصطلق اور غزوۂ خيبر کے موقع پر حضور کے حصہ ميں آئيں۔ آپ ان کو لونڈيوں کي حيثيت سے بھي رکھ سکتے تھے ليکن آپ نے ان کي خانداني وجاہت کا لحاظ فرمايا اور آزاد کر کے ان سے نکاح کر ليا۔ يہ نکاح آپ نے اسي اجازت خاص کے تحت کيے جو اس آيت ميں آپ کو دي گئي۔ اگر يہ اجازت آپ کو حاصل نہ ہوتي تو آپ ان دونوں سيدات کو لونڈيوں کي حيثيت سے تو رکھ سکتے تھے ليکن بيويوں کي حيثيت سے نہيں رکھ سکتے تھے۔ اس ليے کہ اس صورت ميں ازاوج کي تعداد اسلام کے عام ضابطہ سے متجاوز ہوجاتي- ظاہر ہے يہ ايک قسم کي تنگي ہوتي جو آپ کے منصب کے اعتبار سے بعض اخلاقي اور سياسي مصالح ميں مخل ہوتي۔ اس وجہ سے اللہ تعالي نے آپ کو اس طرح کي عورتوں سے نکاح کي اجازت دے دي۔ يہ دونوں نکاح بالترتيب 5 اور 7 ہجري ميں ہوئے۔ اس طرح 7 ہجري ميں آپ کي ازواج کي تعداد سات ہو گئي۔” (تدبر قرآن ، ج6 ، ص254)

تدبر قرآن کے اس اقتباس سے واضح ہے کہ اس سے آزاد عورتيں مراد ہيں جو جنگ ميں قيدي بن کر فاتح فوج کے قبضے ميں آتي ہيں۔

مجیب: Talib Mohsin

اشاعت اول: 2015-08-15

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading