کاروبار میں سود کا عنصر

16

سوال

سود کی تعریف کیا ہے؟ ‘Money changing’کے کارو بار میں اور ہنڈی کے ذریعے سے جو رقم باہر سے منگوائی جاتی ہے، کیا ان میں سود کا عنصر تو موجود نہیں ہوتا؟ سود کے کون کون سے کاروبار ہمارے ملک میں رائج ہیں؟

جواب

تعین رقم پر، متعین مدت میں، متعین اضافہ سود کہلاتا ہے۔ ‘Money changing’ کے کاروبار میں اور ہنڈی کے ذریعے سے رقوم منگوانے میں سود کا کوئی عنصر موجود نہیں ہے۔

البتہ، بینکوں کے کاروبار کی اصل بنیاد ہی سود پر ہے۔ اقساط پر جو اشیا فروخت کی جاتی ہیں ، ان میں چونکہ شے کی نقد اور ادھار قیمت میں فرق ہوتا ہے ،اس لیے اس میں سود کا عنصر موجود ہوتا ہے۔اسی طرح اور بھی وہ سب کاروبار جن میں نفع و نقصان کے بجاے متعین اضافے کی شرط موجود ہو، ان میں سود پایا جاتا ہے۔

مجیب: Muhammad Rafi Mufti

اشاعت اول: 2015-07-08

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading