روح کیا ہے؟

16

سوال

میرا سوال یہ ہے کہ روح کیا ہے؟

جواب

قرآن مجید میں روح کا لفظ حضرت جبریل علیہ السلام کے لیے آیا ہے۔ اسی طرح نفخ روح کی ترکیب بھی قرآن میں آئی ہے جس کا نتیبجہ یہ بیان ہوا ہے کہ انسان سمیع و بصیر ہو جاتا ہے۔

روح کے بارے میں سوال نقل کرکے حضور کو حکم ہوا کہ کہہ دو روح میرے رب کا ایک امر ہے۔ میرا خیال یہ ہے کہ آپ کا سوال نفخ روح کے عمل کے متعلق ہے ۔ اصل میں یہ وہ معاملہ ہے جو ہمارے حواس کے دائرے سے باہر ہے ۔ چنانچہ اس کو جاننے کا وحی کے علاوہ کوئی ذریعہ نہیں ۔ وحی کا سب سے محفوظ متن قرآن مجید ہے اور اس میں جو باتیں بیان ہوئی ہیں وہ میں نے نقل کر دی ہیں۔

اس طرح کی چیزوں میں مجمل ایمان ہی اہل ایمان کا طریقہ ہے

مجیب: Talib Mohsin

اشاعت اول: 2015-07-15

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading