بچوں کی خاطر جھوٹ میں کلمہ پڑھنا

21

سوال

میں بریلوی مسلک سے تھا اور میری شادی بھی بریلوی مسلک کی لڑکی سے ہوئی۔ جب میں نے جاوید احمد صاحب غامدی کو سنا تو میں نے تمام شرکیہ باتوں سے توبہ کی۔ جب میری وائف کو پتہ چلا تو وہ مجھے اور بچوں کو چھوڑ کر اپنے امی ابو کے گھر چلی گئی اور مجھے کافر قرار دے دیا۔ واپسی کی شرط یہ تھی کہ دوبارہ بریلوی ہو جاؤں اور کلمہ پڑھ کر دوبارہ مسلمان ہو جا‏ؤں، پھر دوبارہ نکاح ہو گا۔ میرے بچے ابھی بہت چھوٹے ہیں، ان کی عمر 3، 4 اور 5 سال ہے۔ میں نے بچوں کی خاطر جھوٹ میں کلمہ پڑھ کر توبہ کی، دوبارہ نکاح کیا اور وائف کو یقین دلایا کہ اب میں بریلوی ہو چکا ہوں۔ جبکہ دل سے میں سچا مسلمان ہوں، پلیز مجھے گائیڈ کر دیں کہ میں نے غلط کیا یا صحیح کیا۔ دل میں ارادہ ہے کہ بچے جب سمجھدار ہو جائیں گے تب دوبارہ اعلان کروں گا۔

جواب

آپ نے جو راستہ سمجھ میں آیا اختیار کیا۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ آپ کو آئندہ آنے والی مشکلات سے محفوظ رکھے اور ایمان وعمل کی سلامتی اور ترقی سے بہرہ مند رکھے۔

آپ کی اہلیہ نے جو فیصلہ کیا اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ اپنے نقطہ نظر کی حقانیت کی قائل ہیں اور اس کے لیے قربانی بھی دے سکتی ہیں۔ یہ ایک بڑے کریکٹر کی نشانی ہے۔ اس سے مجھے یہ امید نظر آتی ہے کہ اگر آپ ان کی اس استقامت کو صرف حق پہچاننے اور حق کے ساتھ جڑنے سے وابستہ کر سکیں تو بہت اچھے نتائج نکل سکتے ہیں۔

مجیب: Talib Mohsin

اشاعت اول: 2015-07-12

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading