سوال
سوال1:
باپ فوت ہوجاتا ہے۔ فرض کیجیے اس کی چالیس کنال اراضی ہے۔ اور اس کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ یہ اراضی کیسے تقسیم ہوگی۔ مجھے شرح اور رقبہ بھی کنالوں کو متعین کرکے بتائیے۔
سوال2:
باپ فوت ہوجاتا ہے۔ فرض کیجیے اس کی چالیس کنال اراضی ہے۔ اور اس کا ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں۔ یہ اراضی کیسے تقسیم ہوگی۔ مجھے شرح اور رقبہ بھی کنالوں کو متعین کرکے بتائیے۔
جواب
1۔ شرح تو ایک نسبت دو کی ہے۔ یعنی اولاد میں ترکہ اس طرح تقسیم ہوگا کہ بیٹے کو بیٹی سے دگنا ملے۔ یعنی اگر بیٹی کو ایک روپیہ ملے دو بیٹے کو دو روپے ملنے چاہییں۔
آپ کی مثال میں یہ مقصد حاصل کرنے کے لیے ترکے کو تین حصوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ دو حصے بیٹے کو دیے جائیں گے اور ایک حصہ بیٹی کو دیا جائے گا۔ چالیس کنال کے حصے اس طرح ہوں گے۔ تیرا کنال اور تقریبا سات مرلے بیٹی کو دیے جائیں گے اور چھبیس کنال اور تقریبا تیرا مرلے لڑکے کو دیے جائیں گے۔
2۔ شرح میں اوپر واضح کر چکا ہوں۔ اس مثال کی صورت میں جائیداد چار حصوں میں تقسیم ہوگی۔ دو حصے لڑکے کے ہوں گے اور ایک ایک حصہ لڑکیوں کو ملے گا۔ چالیس کنال میں سے بیس کنال اراضی لڑکے کی ہے اور دس دس کنال اراضی لڑکیوں کی ہے۔
مجیب: Talib Mohsin
اشاعت اول: 2015-07-12







