ذات پات کا نظام

کیا ذات پات کا نظام جو پاکستان میں پایا جاتا ہے کیا اسلام اس کی اجازت دیتا ہے؟


سوال

کیا ذات پات کا نظام جو پاکستان میں پایا جاتا ہے کیا اسلام اس کی اجازت دیتا ہے؟

جواب

آپ نے ذات پات کے بارے میں سوال کیا ہے۔

اسلام میں سب انسان برابر ہیں ۔ نہ رنگ، نہ نسل، نہ پیشہ، نہ زبان کوئی چیز بھی ایسی نہیں ہے جو کسی انسان کی برتری اور کمتری کا باعث ہو۔

ہماری مشکل یہ ہے اللہ تعالی نے شکل و صورت، صلاحیت اور دولت میں فرق رکھا ہے۔ یہ فرق اصل میں شکر اور صبر کی آزمایش ہے۔ لیکن ہم نے ان چیزوں کو بڑائی اور چھوٹائی کی بنیاد بنا رکھا ہے۔ اللہ تعالی کے نزدیک معزز وہ ہے جو تقوی میں بڑا ہے۔

مجیب: Talib Mohsin

اشاعت اول: 2015-07-13

مزید تحریریں جو آپ کو دلچسپ لگیں