سوال
درود ابراہیمی پڑھتے ہوئے ہم ‘آل ابراهيم’ کے الفاظ ادا کرتے ہیں ، جس سے یہ یہودیوں اور عیسائیوں کے لیے بھی دعا بن جاتی ہے ، اس لحاظ سے درود ابراہیمی کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
جواب
یہودیوں اور عیسائیوں کے لیے دعا کرنے میں کیا حرج ہے۔ ان کے نیک لوگوں کے لیے ہم کو دعا ہی کرنی چاہیے۔ وہ بھی اللہ کے دین کو ماننے والے ہیں اور ہمارے بھائی ہیں۔ ان میں سے جولوگ جانتے بوجھتے حق کا انکار نہیں کر رہے، ان کے لیے ہم دعا کیوں نہیں کریں گے !
مجیب: Javed Ahmad Ghamidi
اشاعت اول: 2015-06-18