غاصب “جمہوری” حکومت سے نجات

18

سوال

جمہوریت کی عوام کی فلاح اور ان کے حقوق کی ضامن ہوتی ہے۔ لیکن جب حکمران اور حکومت، ریاست اور اس کے باشندوں کے حقوق کے غاصب بن جائیں اور ان کے لئے وبال جان بن جائیں تو پھر ان سے نجات کا کونسا جمہوری طریقہ کار اختیار کیا جانا چاہیے۔

جواب

میری رائے میں لوگوں کو چاہیے کہ وہ شورائیت کے عمل میں شریک ہوں۔ اپنے حق میں اپنی ذمہ داری پوری کریں۔ مطلب یہ ہے کہ جب ووٹ دینے کا وقت ہوتا ہے تو ووٹ دیں ۔ اگر شہری اپنے حقوق سے واقف ہوں اور اپنے فرائض سے غافل نہ ہوں اور الیکشن کے دن ووٹ دیں تو اس دور میں کسی بھی حکمران کے لئے یہ ممکن نہ رہے گا کہ وہ ان کا اس حد تک استحصال کر سکے۔ ہم لوگ اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرتے۔ ووٹ وینے کے وقت سوتے یا پھر موویز دیکھتے ہیں۔ وہی لوگ ووٹ دینے نکلتے ہیں جو یا تو معمولی فائدہ کے لئے ووٹ بیچتے ہیں یا استحصالی قوتوں کے کارندے ہوتے ہیں۔ جب ہر شحض اپنے حقوق کا رونا رونے کے بجائے فرائض کی طرف توجہ دے گا تو ااستحصال کرنے والوں کی راہ رک جائے گی۔

مجیب: Tariq Mahmood Hashmi

اشاعت اول: 2015-10-05

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading