کریڈٹ کارڈ کا استعمال

12

سوال

کریڈٹ کارڈ کے بارے میں آپ کی کیا راے ہے۔ اگر ہم متعینہ دنوں کے اندر ادائیگی کر دیں تو ہمیں سود نہیں ادا کرنا پڑتا۔ کیا اس صورت میں اس کا استعمال درست ہے؟

جواب

کریڈٹ کارڈ کے استعمال میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اس کے استعمال کی جو صورت آپ نے لکھی ہے، وہ سب سے محفوظ صورت ہے۔

قومی سطح پر دیکھیں تو کریڈٹ کارڈ کا استعمال سودی نظام کی تقویت اور معاشرے میں معاشی ناہمواری اور مہنگائی کے ایک عامل کی حیثیت ہی رکھتا ہے۔ ظاہر ہے، اس صورت حال کے حل کی ہمارے لیے کوئی سبیل نہیں ہے۔ یہ حکومت اور ماہرین معیشت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس طرح کے عوامل پر نظر رکھے اور معاشرے کو ان کے مضر اثرات سے بچانے کے لیے موزوں اقدامات کرتی رہے۔ انفرادی سطح پر ہم ذاتی گناہ اور نقصان سے بچنے ہی کے مکلف ہیں۔ اگر آپ اسی احتیاط سے کریڈٹ کارڈ استعمال کریں تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔

مجیب: Talib Mohsin

اشاعت اول: 2015-08-04

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading