سوال
میں پوچھنا چاہتی ہوں کہ اسلام میں نذر کا کیا تصور ہے؟ براہ مہربانی رہنمائی فرمائیے۔
جواب
آپ نے پوچھا ہے کہ اسلام میں نذر کا کیا تصور ہے۔
نذر ایک قدیم مذہبی رسم ہے جو تقریبا ہر مذہب میں پائی جاتی ہے۔ میری مراد یہ ہے کہ جس طرح دعا تمام مذاہب میں موجود ہے اسی طرح نذر بھی تمام مذاہب میں موجود ہے۔ نذر کا مطلب اپنے معبود کے سامنے اپنے مال میں سے کوئی چیز پیش کرناہے۔ اس کی دونوں صورتیں ہوتی ہیں۔ ایک یہ کہ معبود کو راضی کرنے کے لیے نذر پیش کرنا۔ دوسری یہ کہ اپنے کسی کام کے ہونے پرپہلے سے طے شدہ نذر پیش کرنا۔ اسلام میں بھی یہ مذہبی رسم کو قائم ہے۔ اس نے اسے پورا کرنے کی تلقین کی ہے اور پورا نہ کرسکنے کی صورت میں کفارہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
مجیب: Talib Mohsin
اشاعت اول: 2015-07-25