حب علی میں غلو

41

سوال

حضرت علی کو باقی تین خلفا سے بہت زیادہ مرتبہ کیوں دیا جاتا ہے؟ شیعوں کا ایک گروہ انھیں خدا بھی کہا کرتا تھا۔

جواب

احادیث میں چاروں خلفا کے مناقب ملتے ہیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حضرت علی کی رشتہ داری ان کے لیے ایک بڑی عزت و شرف کی بات تھی، گو باقی تینوں صحابہ کا مرتبہ بھی بہت بلند ہے، لیکن مسلمانوں میں چونکہ خلافت کا معاملہ عبداللہ بن سبا کے اٹھائے ہوئے فتنے کی وجہ سے ایک خطرناک سیاسی قضیے کی صورت اختیار کر گیا تھا ، اس لیے بعض لوگوں نے فتنے کی آگ بھڑکانے کے لیے حضرت علی کی شان میں کئی ایسی باتیں گھڑیں جو غیر حقیقی تھیں۔ خود حضرت علی رضی اللہ عنہ کو ان باتوں سے شدید اختلاف تھا، اس اجمال کی کچھ تفصیل درج ذیل ہے:

عبداللہ بن سبا دراصل، ایک یہودی تھاجو اسلام اور مسلمانوں کو نقصان پہنچانے کے لیے مسلمان ہوا تھا۔ اس نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی خلافت کے آخری دور میں سبائی فتنے کا آغاز کیا۔ ابن سبا کو خلیفۂ وقت سے ذاتی دشمنی تھی۔ اس نے خلافت عثمانی کو درہم برہم کرنے کے لیے حب علی اور حب ‘اہل بیت’ (فاطمہ، حسن اور حسین رضی اللہ عنہم) کا نعرہ لگایا اور اس مقصد کے لیے اس نے اور اس کے ہم نواؤں نے طرح طرح کی احادیث وضع کیں۔ انھی سبائیوں کے ہاں علی رضی اللہ عنہ کی الوہیت کا عقیدہ پایا جاتا تھا۔”لسان المیزان” میں ابن حجر نے یہ بیان کیا ہے کہ علی رضی اللہ عنہ نے اپنے دور اقتدار میں انھیں آگ میں جلا دیا تھا۔

مجیب: Muhammad Rafi Mufti

اشاعت اول: 2015-07-10

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading