خدا ہر چیز کو محیط ہے

45

سوال

ایک عالم یہ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہر جگہ اپنے وجود کے ساتھ موجود نہیں، بلکہ اس کا علم ہر جگہ کا احاطہ کیے ہوئے ہے، کیا یہ بات درست ہے؟

جواب

ارشاد باری ہے:

وَللّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَمَا فِی الْاَرْضِ وَکَانَ اللّٰهُ بِکُلِّ شَیْءٍ مُّحِيْطًا.(النسا٤:١٢٦)

”اور اللہ ہی کے لیے ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اور اللہ تعالیٰ ہر چیز کا احاطہ کیے ہوئے ہے۔”

خدا کا یہ احاطہ کرنا کسی بڑے مادی وجودکے چھوٹے مادی وجود کا احاطہ کرنے کی مثل نہیں ہے، بلکہ اس کا یہ احاطہ کرنا اس کے علم و قدرت کے اعتبار سے ہے اور یہی بات اس کی شان کے مطابق ہے۔
اسی طرح خدا کا موجود ہونا بھی اشیا کے موجود ہونے کی طرح نہیں ہوتا، چنانچہ جب ہم یہ کہتے ہیں کہ خدا ہر جگہ موجود ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ جیسے کوئی مادی وجود کسی ایک جگہ پر موجود ہوتا ہے، اسی طرح خدا (کسی ایک جگہ پر نہیں، بلکہ وہ) ہر جگہ موجود ہے۔

نہیں، یہ بات صحیح نہیں ہے، خدا اپنے علم اور اپنی قدرت ہی کے اعتبار سے ہر جگہ موجود ہوتا ہے۔ اور اس کی حقےقت کو ہم سمجھنے سے قاصر ہيں۔

مجیب: Muhammad Rafi Mufti

اشاعت اول: 2015-06-27

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading