قضا نمازوں کا فدیہ

کیا کسی آدمی کی وفات کے بعد اس کی طرف سے ہم اس کی چھوڑی ہوئی نمازوں کے عوض صدقہ دے سکتے ہیں؟

سوال

کیا کسی آدمی کی وفات کے بعد اس کی طرف سے ہم اس کی چھوڑی ہوئی نمازوں کے عوض صدقہ دے سکتے ہیں؟

جواب

نہیں اس کی کوئی گنجایش نہیں ہے۔
پہلی بات تو یہ ہے کہ جیسے کوئی بوڑھا آدمی جو روزہ نہ رکھ سکتا ہو، وہ اپنے روزہ چھوڑنے کے عوض فدیہ دے سکتا ہے۔ اس طرح کا کوئی فدیہ چھوڑی ہوئی نماز کے لیے نہیں دیا جا سکتا، کیونکہ یہ بات دین میں ثابت نہیں ہے۔
دوسری بات یہ ہے کہ کسی کے لیے کوئی دوسرا شخص نیک عمل نہیں کر سکتا۔

مجیب: Muhammad Rafi Mufti

اشاعت اول: 2015-07-08

مزید تحریریں جو آپ کو دلچسپ لگیں