سوال
میرا سوال یہ ہے کہ نظمِ قرآن سے کیا مراد ہے؟برائے مہربانی تفصیلی وضاحت فرمائیے۔
جواب
نظمِ قرآن کا مطلب یہ ہے کہ قرآنِ مجید میں تمام سورتیں موضوعات کی ایک خاص ترتیب کے ساتھ رکھی گئی ہیں۔ ہر سورہ اپنا ایک خاص موضوع رکھتی ہے۔ اس موضوع کے مطالب ایک خاص ترتیب کے ساتھ بیان ہوتے ہیں۔ ہرسورہ کی ایک تمہید ہوتی ہے اور ایک خاتمہ ہوتا ہے۔ ہر آیت اپنا ایک سیاق و سباق رکھتی ہے۔ اس طرح قرآنِ مجید ایک منظم، مرتب اور مربوط کتاب کی صورت میں ہمارے سامنے آتا ہے۔ اس وجہ سے اس کی نوعیت اقوال کے کسی ایسے مجموعے کی نہیں ہے جس کے ہر قول کے مختلف مطالب اخذ کیے جا سکتے ہوں، بلکہ اس کی نوعیت ایک ایسی منظم کتاب کی ہے جس کا ہر جملہ اپنا ایک متعین مفہوم اور طے شدہ پیغام رکھتا ہے۔
مجیب: Javed Ahmad Ghamidi
اشاعت اول: 2015-06-25