کیا کیبل کی آمدنی جائز ہے

کیا کیبل کے اس بزنس کی آمدنی جائز ہے جس میں صرف وہی چینل دکھائیں جائیں جن کی قانون اجازت دیتا ہے؟


سوال

کیا کیبل کے اس بزنس کی آمدنی جائز ہے جس میں صرف وہی چینل دکھائیں جائیں جن کی قانون اجازت دیتا ہے؟

جواب

آپ نے پوچھا ہے کہ کیا کیبل کے اس بزنس کی آمدنی جائز ہے جس میں صرف وہی چینل دکھائیں جائیں جن کی قانون اجازت دیتا ہے۔

اصولا ٹی وی نشریات مباحات کے دائرے کی چیز ہیں۔ یعنی یہ اصولی حیثیت میں نہ گناہ کا مسئلہ ہیں نہ ثواب کا لیکن ان کی نوعیت اس کو جائز اور ناجائز بنا دیتی ہے۔ وہ نشریات جن میں کوئی بھی اخلاقی خرابی ہے ان کے نشر کرنے والے گنہگار ہیں۔ اس میں ہر ایک اپنی شرکت کے اعتبار سے سزا کا مستحق قرار پائے گا۔ پاکستان میں جن چینلز کو قانونی اجازت حاصل ہے ان پر بھی ایسی چیزیں آتی ہیں جو قابل اعتراض ہیں مراد یہ ہے کہ ان کو پھیلانے سے گناہ ہوتا ہے۔

بہتر یہ ہے کہ آپ اس سے بچیں لیکن یہاں میں یہ وضاحت کر دوں قانونی چینلز کو چلانے سے حاصل ہونے والی آمدنی اصولا جائز ہے۔ گناہ کا پہلو آمدنی میں نہیں بعض نشریات میں ہے لیکن آپ اگر جان بوجہ کر ایسی فلمیں یا گانے یا فحاشی پر مبنی کوئی بھی چیز نشر کریں گے تو آمدنی بھی ناجائز ہو جائے گی۔

مجیب: Talib Mohsin

اشاعت اول: 2015-07-13

مزید تحریریں جو آپ کو دلچسپ لگیں