ازدواجی زندگی

26

سوال

میرا سوال یہ ہے کہ میرے ایک دوست کی ایک سال پہلے شادی ہوئی لیکن بعد قسمتی سے میاں اور بیوی میں ابھی تک انڈرسٹنڈنگ نہیں ہو سکی ہے، میرے دوست نے مجھ سےکہا کہ میں کسی عالم سےکوئی دعایا کوئی قرانی سورت وغیرہ پوچھ کر بتاؤں جس کے نتیجے میں ان کی ازدواجی زندگی ٹھیک ہو جاۓ۔

جواب

آپ نے میاں بیوی میں موافقت کے لیے کوئی سورہ پڑھنے کے لیے پوچھا ہے۔

عرض یہ ہے کہ قرآن مجید سے جو بات معلوم ہوتی ہے وہ یہی ہے کہ ہر مسئلے کے لیے صحیح تدبیر کرو اور اس کی کامیابی کے لیے اللہ سے دعا کرو۔ بس یہ دونکاتی فارمولا ہے جس پر ہر مسلمان کو عمل کرنا ہے۔

اس معاملے میں صحیح تدبیر یہ ہے کہ ہر فریق یعنی میاں بھی اور بیوی بھی اپنی غلطی یا اپنی خامی کا صحیح تعین کریں۔ دونوں یہ طے کریں کہ جو چیز دوسرے کے لیے قابل قبول نہیں ہے اس سے بچنے کی کوشش کرے گا۔ دونوں ایک دوسرے پر ایسا بوجھ نہ ڈالیں جو دوسرا آسانی سے اٹھا نہیں سکتا۔ وغیرہ

اس کے بعد وہ اللہ تعالی سے خلوص دل سے دعا کریں کہ وہ انھیں صحیح بات کو سمجھنے اور اس کو اپنانے کی ہمت دے اور غلط بات کو سمجھنے اور اس سے بچنے کی صلاحیت دے۔ وہ دعا کریں کہ اللہ ان کے بیچ محبت کو بڑھاۓ اور ان کے معاملات کو درست کر دے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنی اعلی دعا سکھائی ہے۔

اللَّهُمَّ أَلِّفْ بَيْنَ قُلُوبِنَا وَأَصْلِحْ ذَاتَ بَيْنِنَا وَاهْدِنَا سُبُلَ السَّلامِ وَنَجِّنَا مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ وَجَنِّبْنَا الْفَوَاحِشَ مَا ظَهْرَ مِنْهَا وَمَا بَطْنَ اللَّهُمَّ احْفَظْنَا فِي أَسْمَاعِنَا وَأَبْصَارِنَا وَأَزْوَاجِنَا وَاجْعَلْنَا شَاكِرِينَ لِنِعْمَتِكَ مُثْنِينَ بِهَا عَلَيْكَ قَابِلِينَ بِهَا فَأَتْمِمْهَا عَلَيْنَا

اے اللہ ہمارے دلوں کو جوڑ دے ۔ ہمارے بیچ کے معاملات کو درست کردے۔ ہمیں سلامتی کے راستوں پر چلا۔ ہمیں تاریکیوں سے نجات دے کر روشنیوں میں لے جا۔ ہمیں کھلی چھپی بے حیائی سے محفوظ رکھ۔ اے اللہ ہماری حفاظت فرما: ہماری سماعتوں میں، ہماری بصارتوں میں اور ہمارے ازواج میں۔ ہمیں اپنی نعمتوں پر شکر گزار بنا کہ ہم ان پر تیرے ثنا خواں رہیں اور ان نعمتوں کو ہم پر پورا کر۔

مجیب: Talib Mohsin

اشاعت اول: 2015-07-13

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading