سوال
تنخواہ پر زکوٰۃ کا نصاب کیا ہے؟
جواب
غامدی صاحب کی راے یہ ہے کہ تنخواہ پیداوار کے ضمن میں آتی ہے اور اس پر پیداوار کی زکوٰۃ کی شرح لگائی جائے گی۔ چنانچہ ہر اس آدمی کو جس کی تنخواہ نصاب تک پہنچتی ہو ، اپنی تنخواہ کا دس فی صد زکوٰۃ کے طور پر دینا ہو گا۔ اس زکوٰۃ کا نصاب کیا ہے، یعنی تنخواہ کی کتنی مقدار ہو تو اس پر زکوٰۃ عائد ہو گی، یہ بات مسلمانوں کی حکومت کو طے کرنا ہو گی، لیکن جب تک وہ یہ طے نہیں کرتی، اس وقت تک غامدی صاحب کے نزدیک اگر کسی آدمی کی آمدنی اس کی بنیادی ضروریات کی حد سے اتنی زیادہ ہوئی کہ زکوٰۃ نکال کر باقی رقم سے اس کی بنیادی ضروریات پوری ہو جاتی ہوں تو اس پر یہ زکوٰۃ اپنی شرح کے مطابق عائد ہو گی۔
مجیب: Muhammad Rafi Mufti
اشاعت اول: 2015-07-09