قبروں پر فاتحہ خوانی

35

سوال

قبرستان میں فاتحہ کسی خاص قبر پر پڑھنا درست ہے یا سب قبرستان والوں کے لیے ہی پڑھنا ہو گی؟

جواب

فاتحہ عموماً ایصال ثواب کے لیے پڑھی جاتی ہے۔ یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں ہے، لہٰذا یہ (فاتحہ پڑھنا) کوئی دینی عمل نہیں ہے۔

البتہ مرُدوں کے لیے دعاے مغفرت کرنی چاہیے، کیونکہ یہ چیز نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے۔
کسی خاص شخص کی قبر پر کھڑے ہو کر خاص اس کے لیے بھی دعاے مغفرت کی جا سکتی ہے اور قبرستان کے سب مرُدوں کے لیے بھی دعاے مغفرت کی جا سکتی ہے۔

مجیب: Muhammad Rafi Mufti

اشاعت اول: 2015-07-09

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading