سوال
اسلام میں گستاخی رسول کی سزا کیا ہے؟ اسلام اس (گستاخ رسول کی سزا) کے بارے میں کیا کہتا ہے؟ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دور رسالت میں اس امر کے بارے میں کیا حکم نافذ کیا تھا؟ اور آج کے دور میں، خاص طور پر پاکستان جیسے اسلام ملک میں قانون رسالت کی اہمیت کیا ہے؟
جواب
اس ميں كوئى شك نہيں كہ رسول كى گستاخى كرنا بہت بڑا جرم ہے. رسول كى گستاخ قوميں جهنم ميں جائيں گى.ليكن جس طرح دنيا ميں خدائى كا دعوى يا نبوت كا دعوى كرنے والے كے ليے ہم شريعت ميں كوئى سزا نہيں پاتے،اسى طرح ہميں شريعت ميں گستاخ رسول كے بارے ميں كوئى سزا نہيں ملتى.البتہ اسلامى رياست حالات، صورت حال اور معاملے كى نوعيت ديكھ كر كوئى سزا مقرر كر سكتى ہے.
مجیب: Muhammad Rafi Mufti
اشاعت اول: 2015-06-26