یومِ عرفہ کے روزے کی فضیلت

14

سوال

کیا نو ذو الحج یعنی یومِ عرفہ کے روزے کی فضیلت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی ارشاد سے ثابت ہے ؟

جواب

جی ہاں،نفلی روزے کی حیثیت سے اِس کی فضیلت بہرحال “صحیح” احادیث سے ثابت ہے ۔ یومِ عرفہ کی فضیلت سے ہر مسلمان واقف ہے ۔ اِس دن کے روزے کی فضیلت کو آپ نے اپنے ایک ارشاد میں اِس طرح بیان فرمایا ہے کہ یومِ عرفہ کو روزہ رکھا جائے تو اِس کے صلے میں توقع ہے کہ اللہ تعالٰی ایک سال پہلے اور ایک سال بعد کے گناہ بخش دیں گے ۔ (مسلم، رقم: 2746)

یہاں یہ البتہ،واضح رہے کہ گناہ سے مراد وہ گناہ ہیں جو حقوق العباد سے متعلق نہیں ہیں یا جن کے لیے توبہ اور تلافی کرنا یا کفارہ ادا کرنا ضروری نہیں ہے ۔ تاہم حج کے موقع پر عرفہ کا یہ روزہ آپ نے نہیں رکھا ۔ (بخاری، رقم: 1988,1658۔ مسلم رقم:2632)

اِس کی وجہ غالباً یہ ہوئی کہ حج کی مشقت کے ساتھ آپ نے اِسے جمع کرنا پسند نہیں فرمایا ۔

مجیب: Muhammad Amir Gazdar

اشاعت اول: 2015-10-17

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading