آخري صدي

26

سوال

کيا يہ صدي واقعتا آخري صدي نہيں ہے جيسا کہ نيوٹن اور بعض ديگر سائنس دانوں کا خيال ہے کہ يہ دنيا اسي صدي ميں ختم ہو جائے گي

جواب

اس سلسلے ميں يقين سے کوئي بات نہيں کہي جا سکتي ، کيونکہ اس کے بارے ميں قرآن و حديث سے صريح الفاظ ميں ہميں کوئي خبر نہيں ملي۔ البتہ جہاں تک سائنس دانوں کي قياس آرائيوں کا معاملہ ہے تو وہ لازماً اس شرط پر مبني ہوتي ہيں کہ اگر قوانين فطرت کے بارے ميں ہمارا يہ مطالعہ حتمي ہوا تو فلاں واقعہ رونما ہو گا اور فلاں واقعہ رونما ہو گا۔ اسي طرح بعض علما نے بھي کچھ احاديث سے استدلال کرتے ہوئے يا بائيبل ميں موجود عيسي عليہ السلام کے مکاشفے سے استدلال کرتے ہوئے يہ اندازہ لگايا ہے کہ اب قيامت کا زمانہ قريب ہي ہے ، ليکن ان کا يہ اندازہ بھي اس شرط پر مبني ہے کہ اگر ان احاديث اور اس مکاشفے کے مطالعے ميں ہمارا فہم کوئي غلطي نہيں کھا رہا تو اب قيامت کا زمانہ زيادہ دور نہيں ہے۔

مجیب: Muhammad Rafi Mufti

اشاعت اول: 2015-07-11

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading