سوال
آپ نے اپنے ایک درس میں فرمایا تھا کہ آدمی کو اتنی ہی نمازیں پڑھنی چاہییں جتنی حضور نے پڑھی ہیں ۔ لیکن حضور کی زندگی میں تو گناہ بہت کم تھے ، جبکہ ہماری زندگیاں گناہوں سے بھری پڑی ہیں۔ اس وجہ سے کیا ہمیں زیادہ نمازیںپڑھنے کی ضرورت نہیں ہے؟
جواب
اسی طرح کا سوال جب بعض لوگوں نے خود حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کیا تو آپ نے فرمایا کہ اس طرح تم لوگ بدعتیں پیدا کر لو گے ۔ میں خدا سے، تمھارے مقابلے میں زیادہ ڈرنے والا ہوں۔ تم کو جو نیکی بھی کرنی ہے ، وہ میری سنت اور میرے اسوہ کے مطابق کرو۔ چنانچہ ہمیں پیغمبرصلی اللہ علیہ وسلم سے آگے بڑھنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔
مجیب: Javed Ahmad Ghamidi
اشاعت اول: 2015-06-25