سوال
شب برات کی حقیقت کے بارے میں آگاہ کر دیجیے
جواب
قرآن مجید میں شب قدر کا ذکر ہے جسے قرآن ہی میں لیلہ مبارکہ بھی کہا گیا ہے۔ احادیث میں بھی معلوم یہی ہوتا ہے کہ اسی رات کا ذکر ہے۔ لیکن یہ احادیث غلط فہمی کے باعث شعبان کی ایک رات سے متعلق قرار دے دی گئی ہیں۔ امور کے فیصلے کی رات قرآن مجید نے لیلۃ القدر کو قرار دیا ہے اس لیے یہ ممکن نہیں ہے کسی اور رات کو اس امر سے متعلق قرار دیا جا سکے۔
مجیب: Javed Ahmad Ghamidi
اشاعت اول: 2015-07-12