سوال
کیا حالتِ احرام میں کوئی شخص اپنی قربانی کے جانور کو اپنے ہاتھ سے ذبح کرسکتا ہے ؟
جواب
حالتِ احرام میں قربانی کا جانور مُحرِم کا اپنا ہو یا کسی دوسرے کا؛اُسے ذبح کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔ حالتِ احرام میں قربانی علاوہ بھی اگر ضرورت پیش آجائے تو آدمی اپنے ہاتھ سے جانور ذبح کرسکتا ہے ۔ شریعت میں اِس سے کوئی چیز مانع نہیں ہے ۔ مُحرِم کے لیے اِس باب میں جو چیز ممنوع ہے،وہ جانور ذبح کرنا نہیں ہے،بلکہ شکار کھیلنا ہے ۔
مجیب: Muhammad Amir Gazdar
اشاعت اول: 2015-10-18