سوال
میں انشورنس کروانا چاہتا ہوں کیا یہ جائز ہے۔
جواب
انشورنس کے نظام میں اصولاً کوئی غلطی نہیں ہے۔ یعنی یہ کہ کوئی ادارہ لوگوں سے پیسے لے کر ان کو اس وقت ادا کردے جب پہلے سے طے کردہ ضرورت سامنے آجائے۔ یہ ادارہ کوئی کاروبار کرکے اس سرمائے میں اضافہ کرے اور اس اضافے کی ایک شرح لوگوں کی رقوم میں شامل کرتا رہے اس میں بھی کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ البتہ ہمارے ملک میں انشورنس کے ادارے ممکن ہے کہ سرمایہ کاری سودی طریقے پر کرتے ہوں۔ اس صورت میں صرف یہ وجہ ہو سکتی ہے کہ اس طرح کے ادارے سے انشورنس نہ کروائی جائے۔
مجیب: Talib Mohsin
اشاعت اول: 2015-09-02