سوال
کیا لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ قرآن ميں تحريف نہیں ہے؟
جواب
لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ نہ قرآن کي آيت ہے اور نہ اسے آيتوں سے جوڑ کر بنايا گيا ہے۔ يہ محض ايک کلمہ ہے جس طرح سے بہت سي دعاؤں اور اذکار کے کلمات ہيں۔ عربي زبان ميں جب کوئي ديني حقيقت بيان کي جائے گي تو وہ قرآن کي صرف اسي وقت تحريف ہو گي جب اسے قرآن بنا کر پيش کيا جائے۔ مثلا اگر کوئي اس کلمۂ طيبہ کو يہ کہے کہ يہ آيت قرآني ہے تو تبھي تحريف ہو گي۔ ورنہ يہ عربي زبان کا ايک نہايت خوبصورت جملہ ہے جس ميں دو درست باتيں بيان کي گئي ہيں: ايک لا الہ الا اللہ اور دوسري محمد رسول اللہ۔ يہ دونوں باتيں قرآن ہي کي ہيں ليکن يہ مكمل جملہ قرآن ميں نہيں ہے۔
مجیب: Sajid Hameed
اشاعت اول: 2015-10-04