واقعہ معراج شریف

13

سوال

معراج شریف کے نام سے منسوب جو واقعہ اسلامی لٹریچر میں درج ہے قرآن کی سورہ بنی اسرائیل اور نجم کا تعلق بھی اس سے بیان کیا جاتا ہے۔ یہ سٹوری کسی طرح بھی باور نہیں آتی ۔

جواب

جو شخص اللہ تعالی کو اس دنیا کو عدم سے وجود میں لانے والا مانتا اور اس کے قادر مطلق ہونے کا یقین رکھتا ہے اس کے لیے معجزات کو ماننے میں کوئی دقت نہیں ہوتی۔ معراج ایک معجزہ ہے۔ معجزہ کا مطلب ہی یہ ہوتا ہے کہ واقعہ عام قوانین طبیعی کو توڑ کر ہوا ہے۔ اللہ تعالی اپنے بنائے ہوے ان قوانین کے خالق ہیں اور جب چاہتے ہیں ان کے علی الرغم کوئی فیصلہ کرتے اور اسے نافذ کر دیتے ہیں۔

معراج اور دوسرے تمام معجزات کو اللہ تعالی کی قدرت مطلقہ کا ظہور سمجھیں تو اس کو سمجھنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آتی۔

مجیب: Talib Mohsin

اشاعت اول: 2015-07-12

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading