سوال
شراب بیچنے اور جوئے میں حصہ لینے میں اور قدم قدم پر جائز کاموں کے لیے رشوت دینے میں شناعت کے لحاظ سے کیا فرق ہے ؟
جواب
دل کی رضا و رغبت کے ساتھ شراب بیچنے اور جوئے میں حصہ لینے میں اور نظام کی خرابی کی وجہ سے قدم قدم پر جائز کاموں کے لیے مجبوراً رشوت دینے میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ پہلی چیز سر تا سر گناہ ہے اور دوسری میں مجبور آدمی کے لیے سرے سے کوئی گناہ ہی نہیں۔ جو رشوت کسی سے ناجائز کام کرانے کے لیے اس کو دی جاتی ہے، وہ رشوت دینا گناہ ہے۔اپنا حق وصول کرنے کے لیے اگر آپ کو کسی محکمے کے افسروں کو کچھ تاوان دینا پڑتا ہے تو آپ کے لیے یہ گناہ نہیں ہے۔
مجیب: Muhammad Rafi Mufti
اشاعت اول: 2015-07-09