حسینی سید سے نکاح

15

سوال

میں چند سوال عرض کرنا چاہتا ہوں جو کہ درج ذیل ہیں:

1 ۔ کیا کوئی آدمی حسینی سیدہ سے شادی کر سکتا ہے خواہ وہ کوئی بادشاہ ہی کیوں نہ ہو۔

2 ۔ اگر کوئی لڑکی کسی غیر حسینی سے نکاح کر لے تو کیا یہ نکاح درست ہو گا۔

3 ۔ اگر یہ نکاح جا‏ئز نہیں ہے تو کیا اس نکاح سے ہونے والی اولاد جائز ہو گی۔

برائے مہربانی تفصیلی وضاحت پیش کریں۔

جواب

امید ہے آپ بخیر ہوں گے۔ آپ کے سوالوں کے جواب بالترتیب حاضر ہیں۔

1 ۔ کیا کوئی آدمی حسینی سیدہ سے شادی کر سکتا ہے خواہ وہ کوئی بادشاہ ہی کیوں نہ ہو۔

کتنے افسوس کی بات ہے کہ جو دین حسب ونسب کے فرق ختم کرتا ہے اسی دین کے ماننے والوں میں ایسے تصورات پائے جاتے ہیں۔

نکاح کے لیے شریعت کی لگائی ہوئی شرائط میں اضافہ کرنا دین سازی ہے اور دین سازی کسی طرح جائز نہیں ۔ شریعت میں کسی خاندان کی کسی خاندان میں شادی ممنوع نہیں ہے۔

2 ۔ اگر کوئی لڑکی کسی غیر حسینی سے نکاح کر لے تو کیا یہ نکاح درست ہو گا۔

یہ نکاح بالکل درست اور ان کا زن و شو کا تعلق بالکل جائز ہے ۔ اسے غلط قرار دینے کی شریعت میں کوئی بنیاد نہیں ہے۔

3 ۔ اگر یہ نکاح جا‏ئز نہیں ہے تو کیا اس نکاح سے ہونے والی اولاد جائز ہو گی۔

جیسا کہ میں نے عرض کیا یہ نکاح ہر اعتبار سے جا‏‏ئز ہے اور ان کی اولاد بھی جائز ہے۔

مجیب: Talib Mohsin

اشاعت اول: 2015-07-15

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading