سوال
لباس میں دین و شریعت کے اعتبار سے کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے، کیا پینٹ شرٹ پہننا جائز ہے؟
جواب
لباس ہر شخص اپنے معاشرے اور علاقے کے اعتبار سے پہنتا ہے۔ لباس کے معاملے میں صرف اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ لباس باوقار اور باحیا ہو۔ آپ پتلون پہنیں، شلوار پہنیں، تہمت باندھیں یا کوئی اور لباس پہنیں، اس کو باحیا ہونا چاہیے۔ یہ بات پیشِ نظر رہنی چاہیے کہ حیااسلام کی اقدار میں بہت بڑی قدر ہے۔
مجیب: Javed Ahmad Ghamidi
اشاعت اول: 2015-06-21