سوال
مغربی ممالک میں حلال اور حرام گوشت کو ایک بڑے سے توے پر آئل ڈال کر ایک ساتھ تلا جاتا ہے اور اسے ایک ہی کانٹے (fork) کے ساتھ الٹتے پلٹتے ہوئے پکاتے ہیں اور پھر انھیں الگ الگ کرکے گاہکوں کو دے دیا جاتا ہے۔ کیا اس طرح سے پکا ہوا حلال گوشت کھانا جائز ہے؟
جواب
اس طرح سے حلال گوشت کو پکانا صحیح نہیں ہے، کیونکہ یہ یقینی بات ہے کہ ایک ہی توے پر ایک ہی تیل میں پکنے کے نتیجے میں حلال اور غیر حلال گوشت، دونوں کے ذرات، ذائقہ اور رس ایک دوسرے میں رچ بس جائے گا، جس کے نتیجے میں حلال گوشت خالص حلال نہیں رہے گا۔ چنانچہ ہمارے نزدیک اس طرح سے پکایا ہوا گوشت کھانا صحیح نہیں ہے۔
مجیب: Muhammad Rafi Mufti
اشاعت اول: 2015-07-09