سوال
بینک سے سود پہ قرض لینے کے بارے میں اسلام ہماری کیا رہنمائی فرماتا ہے؟
- کیا ٹریکٹر خریدنے کے لیے زرعی بینک سے سود پر قرض لیا جا سکتا ہے؟
جواب
غامدی صاحب کی راے کے مطابق بینک سے سود پر قرض لینا حرام نہیں ہے، کیونکہ اسلام میں سود کھانے کو حرام قرار دیا گیا ہے، لہٰذا کوئی شخص اپنی ضرورت کے مطابق سود پر قرض لے سکتا ہے۔
سود لینے اور سود دینے میں فرق ہے۔ سود لینا حرام ہے، لیکن سود پر قرض لینا حرام نہیں ہے۔چنانچہ غامدی صاحب کی راے کے مطابق آپ ٹریکٹر خریدنے کے لیے زرعی بینک سے سود پر قرض لے سکتے ہیں۔
مجیب: Muhammad Rafi Mufti
اشاعت اول: 2015-07-08