سوال
جو لوگ جعلی کاغذات بنوا کر دوسرے ملکوں میں جاتے اور وہاں ملازمتیں کرتے ہیں، کیا ان کی آمدنی حلال ہوتی ہے؟
جواب
جعلی کاغذات بنوانا بھی غلط ہے اور انھیں استعمال کرکے کسی ملک میں جانا اور وہاں رہنا بھی غلط ہے، لیکن اس غلطی کے نتیجے میں وہاں ملازمت یا مزدوری کر کے کمایا ہوا حلال رزق، حرام نہیں ہو جائے گا۔ البتہ اگر یہ شخص اس ملک کی حکومت سے اپنے لیے کچھ مراعات لیتا ہے تو وہ اس کے لیے جائز نہ ہوں گی یا اگر یہ اس حکومت سے بے روزگاری الاؤنس لیتا ہے تو وہ اس کے لیے حرام ہو گا۔
مجیب: Muhammad Rafi Mufti
اشاعت اول: 2015-07-11