سوال
لفظ Muhammad جس کاغذ پر لکھا ہوا ہو اس کا زمين پر گرنا گناہ سمجھا جاتا ہے۔ ليکن اگر اسي لفظ کو بيچ ميں سے کاٹ ديا جائے تو اس کي حقيقت اور معني بدل جائے گا جيسے mad اور Muham وغيرہ۔ اب اگر يہ کاغذ زمين پر گر جائے تو کيا گناہ ہو گا؟
جواب
اگر شے کی حقيقت بدل جائے تو اس کا حکم بھي بدل جاتا ہے۔ اس اعتبار سے تو اب اس کاغذ کے گرنے پر گناہ نہيں ہے۔ ليکن اس طرح کے کاغذات کا اصل حل ان کو جلا نا يا ان کو دفن کر دينا ہے۔ ري سائيکلنگ کا عمل بھي اس کا موزوں حل ہے بشرطيکہ ردی والے يہ کام احتياط سے کريں۔
مجیب: Talib Mohsin
اشاعت اول: 2015-08-17