دوران روزہ ادویات کا استعمال

روزے کے دوران میں مریض کے لیے ‘Nasal spray’ کا استعمال جائز ہے یا نہیں؟


سوال

روزے کے دوران میں مریض کے لیے ‘Nasal spray’ کا استعمال جائز ہے یا نہیں؟

جواب

وہ دوائیں جو جسم کو تقویت نہیں دیتیں، اگر کسی کے لیے روزے کے درمیان ان کا استعمال ناگزیر ہو تو ان سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ جیسا کہ آپ نے اپنی سانس کی بیماری کے حوالے سے بتایا ہے، ہمارے نزدیک ایسے مریض کے لیے روزے کے دوران میں ‘Nasal spray’ استعمال کرنے کی اجازت ہے، کیونکہ یہ دوا جسم کے لیے کسی درجے میں بھی غذا کی حیثیت نہیں رکھتی، لہٰذا اس سے مریض کا روزہ نہیں ٹوٹتا۔

مجیب: Muhammad Rafi Mufti

اشاعت اول: 2015-07-09

مزید تحریریں جو آپ کو دلچسپ لگیں