لکی کمیٹی

35

سوال

مجھے لکی کمیٹی کے بارے میں پوچھنا ہے۔ ایک شخص دوہزار روپے مہینہ کی کمیٹی شروع کرتا ہے۔ ہر مہینہ وہ قرعہ اندازی کرکے ایک شخص کو موٹر سائیکل دے دیتا ہے۔ یہ شخص اگلی کمیٹیوں سے بری الزمہ ہو جاتا ہے۔ اسی طرح یہ چلتی ہے۔ اس کے بعد آخری مہینے میں تمام شرکا کو موٹر سائیکلیں مل جاتی ہیں۔ اصل میں اس کمیٹی کا مقصد کسی کاروبار کے فنڈز جمع کرنا ہوتا ہے۔ کیا یہ اسلام میں جائز ہے۔

جواب

اس طرح کی کمیٹی سود کے بغیر نہیں چلائی جا سکتی۔ اور سود کے حرام ہونے میں کوئی شبہ نہیں ہے۔ اسی طرح اس میں دھوکے کا عنصر بھی موجود ہے۔ یعنی لوگوں کو اصل حقیقت نہیں بتائی جاتی اور انھیں لالچ دے کر ان کے پیسے ذاتی استعمال میں لائے جاتے ہیں۔ تیسری بات یہ ہے کہ اس کی شکل بھی جوئے سے ملتی ہے۔

ان پہلوؤں کے ہوتے ہوئے یہ کمیٹی جائز قرار نہیں دی جا سکتی۔

مجیب: Talib Mohsin

اشاعت اول: 2015-07-12

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading