ماضی کی قضا نمازیں

میں گزشتہ چار سال سے پانچ وقت کا نمازی ہوں۔ اس سے پہلے غافل تھا۔ ہزاروں نمازیں قضا ہوں گی۔ کیا ان کو پڑھنا ضروری ہے؟


سوال

میں گزشتہ چار سال سے پانچ وقت کا نمازی ہوں۔ اس سے پہلے غافل تھا۔ ہزاروں نمازیں قضا ہوں گی۔ کیا ان کو پڑھنا ضروری ہے؟

جواب

اس معاملے میں اہل علم کی دو آراء ہیں۔ ایک یہ کہ یہ قضا نمازیں ادا کرنی چاہئیں۔ دوسری یہ کہ اس کوتاہی پر خدا سے توبہ کرنی چاہیے۔ آئندہ نمازوں میں پابندی میں کوتاہی نہیں کرنی چاہیے اور اگر کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کا فورا ازالہ کرنا چاہیے۔ ہمارے نزدیک بہتر یہی ہے کہ ایک اندازہ قائم کرکے قضا نمازیں پڑھ لینی چاہئیں۔ ابن تیمیہ رحمہ اللہ کا مشورہ یہ ہے کہ سنن کی جگہ اگر یہ نمازیں پڑھ لی جائیں تو امید ہے کہ اللہ تعالی دونوں کا اجر ادا کر دیں گے۔

مجیب: Talib Mohsin

اشاعت اول: 2015-09-01

مزید تحریریں جو آپ کو دلچسپ لگیں