سوال
برائے مہربانی مندرجہ ذیل الفاظ کی وضاحت فرما دیں: شہداء، صدیقین اور صالحین۔
جواب
آپ نے تین الفاظ کے بارے میں پوچھا ہے:صدیقین، شہدا، صالحین۔
یہ لفظ ایک ہی آیت میں آئے ہیں۔ ان میں پہلا لفظ انبیا کا ہے وہ غالبا آپ نے اس لیے نہیں لکھا کہ وہ تو واضح ہی ہے۔ اصل میں اس آیت میں صدیقین کا لفظ انبیا کی مناسبت ہی سے آیا ہے۔ مراد یہ ہے کہ وہ ہستیاں جو کسی پیغمبر کی تصدیق کرتی اور اس تصدیق کا حق ادا کر دیتی ہیں۔ صدیقین کے بعد وہ کیٹیگری ہے جو ان کے بعد ان کی امت میں ظاہر ہو گی مراد یہ ہے کہ غیر نبی ہستیاں جو دین کی دعوت کا کام اس طرح کریں کہ لوگوں پر حق واضح ہو جائے اور صالحین سے مراد وہ لوگ ہیں جو ان کا ساتھ دیں۔
مجیب: Talib Mohsin
اشاعت اول: 2015-07-13







