قرض پر سود ادا کرنا

14

سوال

ہمارے ملک میں جو کاروبار بھی کیا جائے، اس کے لیے بینک سے سود پر قرض لینا پڑتا ہے۔کیا سود دینا بھی اسلام میں اسی طرح ممنوع ہے، جیسا کہ سود لینا؟

جواب

بینک وغیرہ سے سود پر قرض لینا جائز ہے۔ اس میں شرعاً کوئی قباحت نہیں ہے۔ شریعت نے سود کھانے، یعنی سود لینے سے منع کیا ہے، سود دینے سے نہیں۔

حدیث میں سود کھلانے والے کو بھی سود لینے والے ہی کی طرح مجرم قرار دیا گیا ہے۔ یہ سود کھلانے والا کون ہے۔ بعض علما نے سود دینے والے ہی کو سود کھلانے والا قرار دیا ہے، لیکن یہ بات درست نہیں ہے۔ سود کھلانے والا دراصل وہ ایجنٹ ہے، جو سود خور کے لیے گاہک لاتا، اس کی نمایندگی کرتا اور اس کے سودی نظام کو چلاتا ہے۔

مجیب: Muhammad Rafi Mufti

اشاعت اول: 2015-07-08

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading