کرنسی میں کاروبار

14

سوال

اگر ہم کوئی غیر ملکی کرنسی لیتے ہیں اور پھر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کی قیمت بڑھ جاتی ہے۔ پھر ہم اسے ملکی کرنسی سے بدل لیتے ہیں اور منافع کماتے ہیں۔ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا ایسا کرنا اور یہ منافع لینا اسلام کے مطابق جائز ہے؟

جواب

یہ عمل شرعیت کی نظر میں بالکل درست ہے۔ اس کی مثال ایسے ہی ہے کہ آپ سونا یا کوئی بھی چیز لیتے ہیں اور پھر اس کی قیمت کم ہو جاتی ہے یا بڑھ جاتی ہے۔ البتہ ایک بات کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ وہ یہ کہ کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ ایک کرنسی ہمارے ملک میں ضرورت ہوتی ہے۔ اور اسے مارکیٹ میں جاری رکھنا ملکی معیشت کے لئے ضروری ہوتا ہے۔ ایسے حالات میں اس کرنسی کو لے کر رکھ لینا ذخیرہ اندوزی کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔ اس کی ایک مثال ہمارے ملک میں ڈالر کی طلب اور رسد ہے۔ لہذا پاکستان اور اس طرح کے دوسرے ممالک میں ڈالر لے کر رکھ لینے میں احتیاط ضروری ہے۔

مجیب: Tariq Mahmood Hashmi

اشاعت اول: 2015-10-05

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading