حج بدل کیا ہے ؟

29

سوال

حج بدل کیا ہے ؟کیا اولاد صدقہ جاریہ ہے ؟پیدا ہونے والے بچے کے کان میں ازاں کیوں دی جاتی ہے جب کے اسے اس وقت کچھ پتا نہیں ہوتا دین کے بارے میں اور یہ کے وہ مسلمان کے گھر پیدا ہوا ہے یا کہیں اور؟ برائے مہربانی وضاحت فرمائیے۔

جواب

آپ کے سوالات کے جواب بالترتیب حاضر ہیں۔

1۔ حج بدل کیا ہے ؟

حج بدل کسی شخص کا اپنی جگہ کسی دوسرے کو حج پر بھیجنا ہے۔ اس کی اجازت صرف اس شخص کو ہے جو خود حج کرنے سے معذور ہو۔

2۔ کیا اولاد صدقہ جاریہ ہے ؟

جس حدیث میں صدقہ جاریہ کا لفظ آیا ہے اس میں صدقہ جاریہ کے اعمال الگ بیان ہوئے ہیں اور صالح اولاد کا ذکر الگ ہوا ہے۔

إذا مَاتَ الْإِنْسَانُ انْقَطَعَ عنه عَمَلُهُ إلا من ثَلَاثَةٍ إلا من صَدَقَةٍ جَارِيَةٍ أو عِلْمٍ يُنْتَفَعُ بِهِ أو وَلَدٍ صَالِحٍ يَدْعُو له

جب انسان مر جاتا ہے تو اس کا عمل منقطع ہو جاتا ہے سواے تین کے : صدقہ جاریہ ، علم جس سے فا‏‏ئدہ اٹھایا جائے اور صالح اولاد جو دعا کرے۔

اصلا صدقہ جاریہ ایک الگ چیز ہے اور صالح اولاد کی دعا ایک الگ چیز ہے۔ اولاد کو صدقہ جاریہ کہنے کی وجہ غالبا یہ ہے کہ وہ والدین کے سکھائے ہوئے اعمال کو جاری رکھتی ہے۔ لیکن یہ بات حدیث کے مضمون کا اطلاق ہے براہ راست حدیث سے ماخوذ نہیں ہے۔

3۔ بچے کےکان میں اذان کیوں کہی جاتی ہے جبکہ وہ اس وقت کوئی بات نہیں سمجھتا؟

پہلی بات تو یہ ہے کہ یہ والدین کا عمل ہے یعنی ان کی طرف سے اولاد کے کان میں پہلی بات کیا ڈالی جانی چاہیے۔ دوسری یہ کہ اس عمر کے تمام واقعات انسان کے لاشعور کا حصہ بنتے ہیں اور یہ چیز اس کی شخصیت کے بنیاو میں ایک کردار ادا کرتی ہے اگرچہ وہ اپنی عمر کے کسی حصے میں بھی اسے دوبارہ یاد نہیں کر سکتا۔

مجیب: Talib Mohsin

اشاعت اول: 2015-07-15

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading