دو نمازوں کو جمع کرنا

14

سوال

شديد مصروفيت کے عالم ميں کيا ايک وقت ميں دو نمازيں پڑھيں جا سکتي ہيں؟ اگر اس کا جواب مثبت ہے تو طريقہ کار بھي واضح کر ديں۔

جواب

شديد مصروفيت کا لفظ درست نہيں ہے۔ سفر جس طرح قصر نماز کي رخصت کا باعث ہے اسي طرح سفرجيسي صورت حال جس ميں آپ کے پاس بعض اوقات نماز پڑھنے کا موقع نہيں ہوتا دو نمازيں جمع کي جا سکتي ہيں۔ ليکن گھر اور دفتر کي شديد مصروفيت نمازيں جمع کرنے کا سبب نہيں ہو سکتي۔

ظہر اور عصر کي نمازيں جمع ہو سکتي ہيں اور مغرب اور عشا بھي جمع ہو سکتي ہيں۔ جمع کرنے ميں ظہر کے وقت ظہر کے معاً بعد عصر يا عصر کے وقت عصر سے معاً قبل ظہر کو ملايا جا سکتا ہے۔ اسي طرح مغرب کے ساتھ عشا کو اور عشا کے ساتھ مغرب کو بھي ملايا جا سکتا ہے۔

مجیب: Talib Mohsin

اشاعت اول: 2015-08-21

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading