سوال
سفر کی حالت میں چار پانچ روز کے قیام میں ظہر اور عصر اور مغرب اور عشا ملا کر پڑھی جا سکتی ہیں یا ایسا کرنا غلط ہو گا؟
ازراہ کرم تمام نمازوں کے آخری وقت بتا دیں۔
جواب
نماز جمع کرنے کی اجازت ہے، لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ کو ایک نماز کے فوت ہو جانے کا اندیشہ ہو یا کوئی غیر معمولی مشقت پیش آسکتی ہو۔ معمول کے حالات میں نماز جمع کرنا مناسب نہیں ہے۔
نمازوں کے آخری اوقات حسب ذیل ہیں:
فجر طلوع آفتاب سے کچھ پہلے تک۔
ظہر جب سورج مغرب میں آنکھوں کے سامنے آجائے۔
عصر غروب آفتاب سے کچھ پہلے تک۔
مغرب اندھیرا چھا جانے تک۔
عشا آدھی رات تک۔
مجیب: Talib Mohsin
اشاعت اول: 2015-08-04