تقدير

13

سوال

اگر سب کچھ قرآن اور احادیت میں واضح کر دیا گیا ہے، قیامت سے پہلے یہ ہو گا، پھر تو کوشش کرنے کی ضرورت ہی نہیں ہے کیوں کہ کامیاب مسلمان ہی ہوں گے۔ وضاحت فرمائیں۔

جواب

آپ نے اعمال کے پہلے سے طے ہونے کے بارے قرآن کے بیان کا حوالہ دیا ہے اور اس کے نتیجے میں عمل و سعی کے بے فائدہ ہونے پر سوال کیا ہے۔

تقدیر میں کیا کیا ہے۔ یہ بات ہمیں معلوم نہیں ہے۔ نہ قرآن مجید میں اس کی تفصیل آئی ہے اور نہ اسے جاننے کا کوئی اور ذریعہ ہے۔ قرآن مجید نے البتہ یہ بات بالکل واضح اور دو ٹوک انداز میں بیان کی ہے کہ آخرت کا نتیجہ سرتاسر سعی و کوشش پر ہے۔ یہ بات کم وبیش ہر سورہ میں بیان ہوئی ہے۔ سورہ نجم میں ارشاد ہے : لیس للانسان الا ما سعی۔ انسان کے لیے وہی ہے جس کی اس نے کوشش کی۔

قرآن مجید کے اس واضح فیصلے کے بعد وسوسوں کو دل میں جگہ نہیں دینی چاہیے۔

مجیب: Talib Mohsin

اشاعت اول: 2015-07-13

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading