قرآن مجید میں سنت کے بارے میں حکم

13

سوال

قرآن مجید میں کس کس مقام پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل کرنے کا حکم ہے۔

جواب

قرآن مجید کے متعدد مقامات پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کا حکم دیا گیا ہے۔ انھی آیات کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جاری کردہ سنت پر عمل کا ماخذ قرار دیا جاتا ہے۔مثلا

 یاایہا الذین آمنوا اطیعواللہ واطیعواالرسول۔۔۔۔۔۔(النساء٤:٥٩)

وغیرہ۔ اصل یہ ہے کہ جب کسی ہستی کو اللہ تعالیٰ اپنے پیغمبر کی حیثیت سے مبعوث کرتے ہیں تو وہ دین میں ان پر ایمان لانے والوں کے مقتدا ہوتے ہیں۔ یہ بات آپ سے آپ واضح ہے اس کے لیے کسی استدلال کی ضرورت نہیں ہے۔ اسی حقیقت کو قرآن مجید میں وما ارسلنا من رسول الا لیطاع باذن اللہ(النساء٤:٦٤)کے الفاظ میں بیان کیا گیا ہے۔

مجیب: Talib Mohsin

اشاعت اول: 2015-08-30

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading