جنات كا وجود

22

سوال

ایک سوال عرض ہے کہ جنات کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ پرویز صاحب کا کہنا ہے کہ جنات کا وجود اب اس دنیا سے ختم ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ابلیس مایوسی کو کہتے ہیں اور شیطان سے مراد اشتعال ہے۔ برائے مہربانی آپ اس معاملے میں اپنی رائے پیش کیجیے۔

جواب

امید ہے آپ بخیر ہوں گے۔ آپ کے سوال کا جواب حاضر ہے۔

آپ نے جنات اور ابلیس کے بارے میں ہماری رائے دریافت کی ہے۔ اس ضمن میں آپ نے پرویز صاحب کی آراء کا حوالہ بھی دیا ہے۔

قرآن مجید کے معنی طے کرنے میں ہمارا اصرار ہے کہ الفاظ کے وہی معنی اختیار کیے جائیں گے جو قرآن کے زمانے کی عربی میں معروف ومتداول تھے۔ قرآن مجید میں بلسانك کی تصریح سے یہ حقیقت بخوبی سمجھی جا سکتی ہے۔ جنات ابلیس فرشتے عرب قوم کے متعین تصورات تھے۔ اگر قرآن مجیدمیں کوئی اور بات کہنا پیش نظر ہوتی تو ان تصورات کے لیے رائج الفاظ کو اختیار کرنے کے بجائے کوئی اور تعبیر اختیار کی جاتی۔ مزید یہ کہ قرآن کے واضح بیانات ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ انسان سے الگ مختلف مخلوقات ہیں۔ پرویز صاحب کی مشکل یہ تھی کہ وہ تجربی استدلال Impiricism کے زمانے میں پیدا ہوئے اور ان باتوں کو ماننے کے لیے تیار نہیں تھے جو تجربی سائنس کے معیار پر پوری نہیں اتر سکتی تھی۔ ہمارے نزدیک ، ماورائے حواس حقائق کے ماننے کی بنیاد خبر پر ہے۔ اگر وحی اور پیغمبری کو ماننے لیا تو ان کے واسطے سے آنے والی اس طرح کی چیزوں کو ماننے میں کیا چیز مانع ہے۔

مجیب: Talib Mohsin

اشاعت اول: 2015-07-25

تعاون

ہمیں فالو کریں

تازہ ترین

ماہنامہ اشراق لاہور کا مطالعہ کریں

خبرنامہ کو سبسکرائب کریں

اپنا ای میل پر کریں اور بٹن کو دبائیں

By subscribing you agree with our terms and conditions

Loading